الوقت - عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں دہشت گردانہ دھماکہ ہوا جس میں قبائلی رضاکار فورس کے دس جوان جاں بحق و زخمی ہوئے۔
عراقی نیوز ایجنسی واع کے مطابق، عراقی وزارت داخلہ نے بتایا کہ پیر کی رات یہ بم دھماکہ جنوبی بغداد کے دورہ علاقے میں اس وقت ہوا جب قبائلی رضاکار فورس کی گاڑی گشت کر رہی تھی۔ یہ دھماکہ گشت گاڑی کے راستے میں ہوا۔ جس میں قبائلی فورس کے 10 جوان ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔
اس درمیان عراقی ذرائع نے ملک کے وزیر دفاع خالد العبیدی پر ناکام قاتلانہ حملے پر مبنی خبر کا ہدف عراقی فورسز کا حوصلہ پست کرنا بتایا ہے۔
پیر کو ذرائع ابلاغ نے خالد العبیدی پر ناکام قاتلانہ حملے کی خبر کے اعلان کے ساتھ ہی کہا تھا کہ خالد العبیدی کے قافلے پر موصل کے جنوب میں داعش نے مرٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ نینوا کمان کے ہیڈکوارٹر لوٹنے پر مجبور ہوئے۔