الوقت - پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے بند کرنے کے مطالبات کو لے کر دارالحکومت اسلام آباد میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اتوار کو پاکستان میں شیعہ کے سینئر رہنما سید عارف حسین حسینی کی شہادت کی برسی پر دسیوں ہزار شیعہ مسلمانوں نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کر شیعوں پر دہشت گردانہ حملے بند کئے جانے اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان کی مجلس وحدت مسلمين کے جنرل سکریٹری راجہ ناصر عباس نے جو کافی دنوں کی بھوک ہڑتال سے ہوئی کمزوری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے، مظاہرہ کر رہے لوگوں کے درمیان اعلان کیا کہ شیعوں کے سینئر مذہبی رہنماؤں کے کہنے پر وہ بھوک ہڑتال ختم کر رہے ہیں لیکن اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمين کا دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت پاکستان کے شیعوں کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔
انہوں نے پاکستان حکومت سے شیعوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔