الوقت - شام میں کرد ڈیموکریٹک فورس نے اس ملک کے شمالی شہر منبج کو داعش کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔
سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتے کو رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حلب میں واقع منبج شہر پر مکمل طور شام کے کرد ڈیموکریٹک فورس کا کنٹرول ہے۔31 مئی سے کرد ڈیموکریٹک فورس منبج شہر کو آزاد کرانے کی مہم میں مصروف تھی۔ کرد ڈیموکریٹک فورسے میں کرد اور عرب فورس شامل ہیں۔ دوسری طرف شمالی صوبے حلب میں شامی فوج کے ہاتھوں 300 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، دہشت گرد گروہوں نے مسلسل چوتھے روز حلب کے مزارع علاقے میں شامی فوج کے كیڈٹ کالج پر مسلسل تین گھنٹے تک ٹینک اور راکٹ فائر کئے جس کا شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز نے مقابلہ کیا۔ اس دوران 300 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
شامی فوج نے اس کارروائی میں دہشت گردوں کے 6 ٹینک، آتش گیر مادہ سے بھری تین گاڑیاں اور مشین گن سے لیس بہت سی گاڑی تباہ کئیں ۔
اسی طرح شامی فوجیوں نے رضاکار فورس کے تعاون سے مشرقی شام کے دیرالزور شہر کے شمال مغرب میں واقع تل بروک فوجی علاقے پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران 150 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔