الوقت - ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ حلب شہر میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی موجودہ پیشرفت، اس ملک کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
دمشق میں شام کے وزیر اعظم عماد خمیس کے ساتھ ملاقات میں بروجردي نے امید ظاہر کی کہ شامی فوج غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف جلد ہی مکمل کامیابی حاصل کر لے گی۔
انہوں نے شام میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ملک پورے علاقے کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ایک دن دہشت گردی کی آگ خود ان کا گھر تباہ کر دے گی۔
قابل ذکر ہے کہ حلب 2012 سے دو حصوں میں تقسیم ہوا ہے، ایک حصہ شامی فوج کے کنٹرول میں ہے جبکہ دوسرے حصہ پر دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے۔