الوقت - شامی فوج نے ملک کے شمالی صوبے حلب میں مزید علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کے مطابق، شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جیش الفتح دہشت گرد گروہ سے حلب کے جنوبی سرے پر جھڑپ کے بعد بدھ کے روز، العمارہ گاؤں اور صنوبرات و محروقات پہاڑیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔
اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا اور بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے بھی گئے۔
اس درمیان بدھ کو دسیوں شامی خاندان، شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی کارروائی سے حلب کے مشرقی حصے کے آزاد ہوئے علاقوں میں رہنے کے لئے پہنچ گئے۔
حلب میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے جنوبی شام کے شہر درعا میں کارروائی کر دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچایا جس میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔