الوقت - صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
فلسطین الآن ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، ایک فلسطینی نوجوان نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کے حوارہ پاس میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی کوشش کی، لیکن اسرائیلی فوجیوں نے اسے گولیوں سے بھون ڈالا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق، اکتوبر 2015 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 230 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ تقریبا 16 ہزار زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
اس جدوجہد میں فلسطینیوں نے بھی کم از کم 33 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔