الوقت - امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاک ہارٹ میں گرم ہوا کے بیلون میں آگ لگنے کی وجہ سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق كليڈ ویل کاؤنٹی شیرف ڈینیل لاء نے کہا کہ اب تک حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں جبکہ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
امریکہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمسٹریشن کی جانب سے آسٹن سے تقریبا 50 کلومیٹر جنوب میں گرم ہوا کے غبارے کے حادثے کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردی حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔