:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ہندوستان کے وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

Friday 29 July 2016
ہندوستان کے وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

الوقت - ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اگلے مہینے سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس کے دوران ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، سرحد پار سے دراندازی اور دہشت گردی کے مسائل پر مرکوز ہوگی۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان ترقی سوروپ نے جمعرات کو کہا کہ کشمیر میں تشدد کی وجہ سے کشیدگی کے درمیان راج ناتھ سنگھ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے چار اگست کو پاکستان جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے پہلے تین اگست کو سارک کے داخلہ سکریٹریز کے ساتویں اجلاس اور تین اگست کو سارک کے امیگریشن حکام کی ساتویں میٹنگ ہوگی۔ علیحد پسند گروہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان بانی کی 8 جولائی کی ہلاکت کے بعد بھڑکے تشدد کے لئے وزیر داخلہ پہلے ہی پاکستان کی جانب انگلی اٹھا چکے ہیں۔ تشدد میں تقریبا 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ 2005 میں ڈھاکہ میں کانفرنس کے دوران سارک کی قیادت نے رضامندی ظاہر کی تھی کہ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے سالانہ اجلاس کریں گے۔ وزرائے داخلہ کا پہلا اجلاس ڈھاکہ میں 11 مئی، 2006 کو منعقد ہوا تھا۔

اس اجلاس میں سیکورٹی سے متعلق بہت سے مسائل پر علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ مختلف علاقائی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ ہماری شراکت داری "پڑوسی پہلے" پالیسی کے تناظر میں ہے اور علاقائی تعاون کے تئیں ہماری وابستگی سارک کے فریم ورک کے دائرے میں ہے۔ یہ اجلاس ہماری طرف کے علاقے میں سیکورٹی تعاون کے لئے چلائے جا رہی تحریک کی اہمیت کو برملا کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹیگ :

ہندوستان پاکستان مذاکرات وکاس سوروپ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے