الوقت - امریکا کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی فائرنگ میں 5 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی نیویارک کے SYRACUSE علاقے میں کی گئی فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ادھر شمالی ٹیکساس کے فورٹ ورتھ شہر میں فائرنگ کے دوران 16 سالہ ایک نوجوان زخمی ہوا۔ جارجیا کے فیبرن شہر میں فائرنگ میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ان زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری طرف امریکا کے ٹینیسي ریاست میں پولیس کی فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا۔ اس فائرنگ کے بارے میں تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں سالانہ فائرنگ کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں اسلحہ بنانے والی بڑی بڑی کمپنیاں، کانگریس میں اپنے اثرات کی وجہ سے ہتھیار ساتھ رکھنے کے قانون کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ رہی ہیں۔