الوقت - ایران نے جنوبی یمن کے ایک گاؤں میں عام شہریوں کے قتل عام کو انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔
بدھ کو ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ یہ جرم سعودی عرب کے کرایے کے ایجنٹوں کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے۔
قاسمی کا کہنا تھا کہ عام شہریوں پر حملہ کرنا اور ان کا قتل عام کرنا جنگی جرائم ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تکفیری دہشت گردی کو آل سعودی کی حمایت، سعودی عرب کو دلدل میں دھکیل دے گا۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو سعودی حمایت یافتہ مسلح حملہ آوروں نے یمن کے صوبہ تعز کے الصراري گاؤں میں 50 عام شہریوں کو زندہ جلا دیا تھا۔