الوقت - فلسطینی انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے عرب ليگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیلفور منشور کی وجہ سے برطانیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے میں اس کی مدد کرے۔
بیلفور منشور نے اسرائیل کو وجود فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل جارحیت کی اپنی پالیسی بدستور جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ فلسطین میں آبادی کے تناسب کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالكي نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطینی حکومت کا 1967 کی سرحدوں کے ساتھ قیام ہو۔
فلسطین انتظامیہ اس تناظر میں برطانیہ کے خلاف عدالت کا دروازہ كھٹكھٹاے گی لیکن ابھی یہ پتا نہیں ہے کہ یہ مقدمہ کون سی عدالت میں دائر کیا جائے گا اور اس کی سماعت کس طرح ہوگی۔
فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
برطانیہ نے ابھی تک اس اعلان پر رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔