الوقت - ہلیری کلنٹن امریکہ میں کسی اہم سیاسی جماعت کی جانب سے صدارتی انتخابات کی امیدواری حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
فلاڈیلفیا میں چل رہے ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن میں پارٹی کے نمائندوں نے ہلیری کلنٹن کو صدر کے عہدے کے لئے اپنا سرکاری امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
ہلیری کلنٹن امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیں۔
نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہلیری کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے ہوگا۔

قومی کانفرنس کے پہلے دن برنی سینڈرز کے حامیوں نے ہلیری کلنٹن کی دعویداری کی مخالفت کی تھی لیکن پارٹی حکام نے اس احتجاج کو خاموش کراکے کشیدگی دور کر دی تھی۔
ڈیموکریٹک پارٹی سے صدارتی امیدواری کے لئے برنی سینڈرز پہلے ہلیری کے حریف تھے لیکن بعد میں وہ بھی ان کی حمایت میں آ گئے تھے۔