الوقت - ترکی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فوجی بغاوت میں مارے جانے والوں کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی ہے۔
فرانس پریس کے مطابق بن علی يیلدریم نے ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ حکومت کے خلاف ہوئی فوجی بغاوت میں اب تک 161 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل رات ہونے والے فوجی کودتا میں کم از کم 2440 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 اور زخمیوں کی 1154 بتائی گئی تھی۔ ترکی کے وزیر اعظم کے مطابق فوجی بغاوت کے الزام میں 2839 فوجیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کی رات ترکی کے کچھ فوجیوں نے ایک فوجی بغاوت کی تھی جو ناکام رہی۔ چھ گھنٹے چلے کودتا کے بعد فوج کے اس گروہ نے ہتھیار ڈال دیئے جس نے بغاوت کی کوشش کی تھی۔