الوقت - افغانستان کا بدخشاں صوبہ دہشت گردوں کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔
افغانستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بدخشاں دہشت گردی کا اڈہ بن چکا ہے۔ صوبہ بدخشاں کے گورنر احمد فیصل بیکزاد نے انکشاف کیا ہے کہ سیکڑوں دہشت گرد صوبے میں بڑے بڑے اڈے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں کہا کہ موجود وقت میں 300 سے زائد غیر ملکی دہشت گرد عناصر بدخشاں صوبے میں سرگرم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان عناصر نے ان علاقوں میں دہشت گردی کے اڈے بنا لئے ہیں جہاں طالبان کا قبضہ ہے۔ صوبہ بدخشاں کے گورنر کا مزید کہنا تھا کہ غربت اس صوبے کی سب سے بڑی مشکل ہے اور اس علاقے میں رہنے والے 65 فیصد افراد غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔