الوقت - بدھ کو برطانوی سیاستداں تھریسا مے نے وزارت عظمی کا منصب سنبھال لیا ہے۔
انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ان کی حکومت ناانصافی کے خلاف لڑے گی اور برطانیہ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔ انھوں نے ڈیوڈ کیمرون کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ ان کی باقاعدہ طور پر تقرری کے بعد عالمی لیڈروں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ تھریسا مے یکم اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئیں۔ 1997 میں پہلی بار میڈن ہیڈ حلقے سے رکن پارلیمنٹ ہوئیں، 2002 میں کنزرویٹو پارٹی کی پہلی خاتون چئیرپرسن منتخب ہوئیں۔ 2010 میں وزیر داخلہ کا منصب سنبھالا۔