:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

کشمیر، جھڑپوں میں 16 جاں بحق

Sunday 10 July 2016
کشمیر، جھڑپوں میں 16 جاں بحق

الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسند گروہ حزب المجاہدین کے کمانڈر کے مارے جانے کی مخالفت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران ہونے والے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ اب تک کے اس واقعے میں 200 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ آج صبح پلوامہ کے نیوا میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 18 سال کا ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان احمد ملک کو یہاں واقع ایس ایم ايچ ایس ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ کل کی پر تشدد جھڑپوں میں زخمی ہوئے چار افراد نے رات کو دم توڑ دیا تھا۔

کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں پرتشدد احتجاج شروع ہو گئے۔ جنوبی اضلاع پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک ملی پختہ معلومات کے مطابق، 96 سیکورٹی اہلکار سمیت 200 سے زیادہ لوگ دن بھر جاری رہی جھڑپوں میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے تین پولیس کیمپوں، تین شہری انتظامیہ کے دفاتر، پی ڈی پی کے ایک رکن اسمبلی کے گھر اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور بی جے پی کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا۔

در ایں اثنا، کشمیر کے مختلف حصوں میں آج دوسرے دن بھی احتیاط کے طور پر کرفیو نافذ رہا۔ جھڑپوں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی مخالفت کرنے کے لئے علیحدگی پسند گروہوں کی جانب سے کی گئی بند کی اپیل سے وادی کشمیر میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔  سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت علیحدگی پسند لیڈروں کو نظر بند رکھا گیا ہے جبکہ محمد یاسین ملک کو احتیاطا حراست میں لیا گیا ہے۔

ٹیگ :

کشمیر جھڑپ ہندوستان عسکریت پسند

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے