الوقت - اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ کو ملک میں قانون کے نفاذ میں نسلی امتیاز کو پوری طرح ختم کرنا چاہئے۔
بان کی مون نے لوئزیيانا اور منيسوٹا ریاستوں میں پولیس کی جانب سے دو سیاہ فام شہریوں کو گولی مار کر قتل کئے جانے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دونوں ہلاکتیں ایک بار پھر امریکہ میں نسلی امتیاز کے مسئلہ کے خاتمے پر شدید توجہ دیئے جانے کی ضرورت کو بیان کرتی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اپنے اس بیان میں ان دو سیاہ فام امریکی شہریوں کی موت کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں اس قسم کے پرتشدد واقعات کا کسی بھی قسم سے کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔