الوقت - ہندوستان کے مشہور سیاست داں اور مشہور مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے داعش کے دہشت گردوں کو جہنم کا کتا قرار دیا ہے۔
اےآئی ایم آئي ایم کے لیڈر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد جہنم کے کتے ہیں۔ اویسی نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ داعش، پوری انسانیت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اسلام کے لئے جیو اور انسانیت کے لئے کام کرو۔
سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں کئے گئے دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ مدینہ میں حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ داعش مخالف بیان پر اسد الدین اویسی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔