الوقت - پاکستان کے مشہور سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی ایک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عبدالستار ایدھی کو گزشتہ روز معمول کے ڈائیلاسز کے لئے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) منتقل کیا گیا تھا جبکہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے میڈیا سے بتایا کہ ایدھی اب دنیا میں نہیں رہے اور ان کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر میمن مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین ایدھی قبرستان میں ہوگی۔ عبدالستار ایدھی کی بیگم بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور کرہا تھا کہ ایدھی کو دوپہر سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔
اس سے پہلے ایس آئی یو ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی 10 سال سے ایس آئی یو ٹی میں علاج کرا رہے ہیں جبکہ 2013 سے ان کا ڈائیلسز بھی یہی ہورہا تھا۔