الوقت - اسرائیل خفیہ طور سے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ایٹمی اور میزائل صلاحیت میں اضافہ کے لئے ہندوستان کی مدد کر رہا ہے۔
اسرائیل ڈیفنس میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک سابق افسر وکرم سنجيت نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل خفیہ طور پر ہندوستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس کا مقصد پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ہندوستان کی ایٹمی طاقت کو بہتر بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی اور تل ابیب اپنے اس تعاون کو خفیہ رکھنے کے لئے کافی کوشش کرتے ہیں۔
اسرائیل کے جوہری سائنسدانوں نے ہندوستانی جوہری پلانٹس کی پیشرفت اور ان کی حفاظت کے بارے میں ہندوستانی سائنسدانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اور ان پلانٹس کا دورہ بھی کیا ہے۔
سنجيت کے مطابق، چین اور پاکستان، ہندوستان کی جوہری پیشرفت کو اپنے لئے چیلنج سمجھتے ہیں اور ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان جوہری تعاون کے انکشاف سے چین اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔
حال ہی میں اسرائیل نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے باراک -8 دفاعی میزائل سسٹم کی تعمیر میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔