الوقت - ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 2050 تک اسلام دوسرا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
وائس آف امریکا نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں مختلف طرح کے مسلمانوں کا گڑھ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے ان مسلمانوں کی عمریں، نسل اور آمدنی کے ذرائع سب مختلف ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سب سے باوجود اسلام دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکا کی بالغ آبادی میں مسلمانوں کی تعداد 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ اس تحقیق میں بیان کیا گیا ہے کہ امریکا کے جغرافیائی رقبے کے لحاظ سے مسلمانوں کی آبادی شرح کے لحاظ سے تمام مقامات یکساں ہے تاہم نیوجرسی میں 3 فیصد ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں ان کی تعداد 2 فیصد ہے۔
اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے کے مطابق، مسلمان آبادی کا تیسرا حصہ جنوب ایشیائی نژاد لوگوں پر مشتمل ہے جبکہ عربوں کی تعداد ایک تہائی کے برابر ہے۔