:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

اہل سنت کی نظر میں عالمی یوم قدس

Friday 1 July 2016
اہل سنت کی نظر میں عالمی یوم قدس

الوقت - پوری دنیا میں عالمی یوم قدس کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ عالمی یوم قدس پر اہل سنت کا کیا نظریہ ہے؟

جماعت اسلامی پاکستان کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے عظیم رہنما امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر مسئلہ فلسطین کو فراموش ہونے سے بچالیا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی ناجائز حکومت کے خلاف دوٹوک، اصولی اور جرائت مندانہ موقف اپنایا اور امت مسلمہ کو اس کی پیروی کرنا چاہیے۔

 

 

تحریک انصاف پاکستان کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی کمزوری نے اسلام دشمن قوتوں کو مضبوط کر دیا ہے۔ شیریں مزاری نے  مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’ آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ‘‘ زیر عنوان کانفرنس سے خطاب میں امریکہ اور اسرائیل کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یوم قدس کو سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا۔

انہوں نے کہا حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستوں کو امت مسلمہ کے بجائے اپنے مفادات سرفہرست ہیں جن  کے لئے  وہ ہر طرح کا دباؤ استعمال کر لیتے ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ  دنیا بھر کے مسلمانوں کو قدس کی آزادی کے لئے آواز بلند کرنی ہوگی اور  حزب اللہ کی حمایت کرنی چاہیے جو اسرائیلی بربریت کا انتہائی جرأت سے مقابلہ کر رہی ہے۔

 

 

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سینیئر رہنما خالد البطش نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس امت اسلامیہ کی تاریخ میں ایک ایسا سنگ میل ہے جس نے فلسطینیوں کے اندر نئی امید پیدا کی ہے-  انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عرب اور اسلامی دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے

 

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین آخوند اسماعیل سبحانی نے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کو تمام مسلمانوں کا مذہبی فریضہ قرار دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس، عالم اسلام کی ثقافتی تاریخ اور سیاسی لحاظ سے عالم اسلام کا اٹوٹ حصہ ہےاور دنیا کی کوئی بھی طاقت انہیں مسلمانوں سے الگ نہیں کرسکتی ۔

انہوں نےکہا کہ القدس کی اسلامی نقطہ نظر سے بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ رہا ہےاورمسجد الحرام اورمسجد نبوی کے بعد یہ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

 

 

اسلامی جمہوریہ ایران ممتاز اہلسنت عالم دین آخوند بحرام غلدی  نے یوم القدس کو اسلامی اقدار کا احیاء کا موقع قراردیا ہے۔ ایران کے شمالی صوبے گرگان کے شہر گوم شان کے خطیب جمعہ نے ایک بیان میں سبھی طبقات سے وابستہ افراد سے یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان ریلیوں میں شرکت کرنے سے عوام میں صیہونی حکومت اورمغرور طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم قدس عوام کو استکباری طاقتوں سے جنہوں نے گزشتہ چھ دہائیوں سے فلسطین کو نقشے سے  مٹانے کی کوشش کی  ہے، بیزاری اورنفرت کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فوروا  بعد ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں ہر سال یہ دن پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے

ٹیگ :

یوم قدس عالمی اہل سنت

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے