الوقت - جرمنی کی وزارت داخلہ اور ملک کی داخلی امور وزارت انٹلیجنس نے داعش کی دہشت گردانہ سرمیوں کے یورپ پہنچنے کی بابت خبردار کیا ہے۔
جرمنی خبر رساں ایجنسی دی ولٹ کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کی وزارت داخلہ اور ملک کی داخلی امور وزارت انٹلیجنس نے یورپ میں داعش کے دہشت گردوں کے حملوں کے بارے میں خبردار کیا اور کہا کہ فوجی نقطہ نظر سے اس دہشت گرد گروہ کی شکست، اس گروہ کو یورپ کی جانب روخ کرنے پرمجبور کر سکتی ہے۔
جرمنی کے وزیر داخلہ توماس دمایزر نے کہا ہے کہ داعش کی سرگرمیوں کے یورپ تک پہنچنے کی تشویش اس لئے ہے کہ یہ گروہ شام اور عراق میں فوجی شکست کا سامنا کر رہا ہے۔
جرمنی کے وزیر داخلہ نے اسی طرح کہا کہ یورپی اداروں کو اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہئے تاکہ داعش کے یورپی ارکان کو وطن واپسی سے روکا جا سکے۔ جرمنی کی داخلی امور کی وزارت انٹلیجنس نے اسی طرح ملک میں غیر ملکیوں پر حملے اور بائیں بازو اور دائیں بازو کے تشدد بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر دائیں بازو کے تشدد میں 40 فیصد جبکہ بائیں بازو کےتشدد میں 60 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔