الوقت - جرمنی کے ایک مشہور جریدے نےروسی سرحد کے قریب نیٹو کے رکن ممالک کی فوجی سرگرمیوں کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قراردیا ہے۔
فاکس نے جرمن چانسلر انگلا مرکل کے اس بیان کی جانب کہ برلن 7 ہزار خصوصی فورسز کی بھرتی اورمزید بھاری فوجی ساز و سامان خریدنےکا ارادہ رکھتا ہے، لکھا ہےکہ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جرمنی، نیٹو میں ایک اہم فوجی کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جرمن میگزین نے لکھا کہ امریکا، یورپی ممالک کے فوجی اخرجات میں اضافے کی حمایت کر رہا ہے لیکن حقیقت میں نیٹو اور امریکہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔
جریدہ مزید لکھتا ہے کہ اگرچہ نیٹو کو یورپ کی سیکورٹی کے لئے ایک دفاعی اتحاد تصور کیا جاتا ہے تاہم ہمیں روس کےساتھ جاری کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ روس نے بارہا نیٹو کی اپنی سرحد کی جانب پیشرفت کی بابت خبردار کیا ہے اور کہا کہ مغرب میں نیٹو کا میزائیل سسٹم روس کے لئے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔