الوقت - ایران کے ممتاز اور بزرگ اہل سنت کے عالم دین ماموستا عبد الحامد حسنی نے کہا ہے کہ یوم القدس مسلمانوں کے اتحاد وطاقت کی علامت ہے۔
ایران کے دیواندره علاقہ کے خطیب جمعہ ماموستا عبدالحامد حسنی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلمانوں کو یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم القدس کا دن عالم اسلام میں مسلمانوں کے اتحاد وطاقت کی علامت ہے۔
اہل سنت کے اس بزرگ عالم دین نے کہا کہ یوم القدس بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ روح اللہ امام خمینیؒ کی میراث ہے اسی لئے ایران عوام زیاد ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس دن کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔ ماموستا عبد الحامد حسنی نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور رای عامہ کو مسئلہ فلسطین سے دور کرنے کے لئے دشمن سازشیں کر رہا ہے۔
انہوں نے دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صہونی حکومت کے خلاف مظلوم اور نہتھے عوام کے دفاع میں آگے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قدس کی ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہونا تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔ بزرگ سنی عالم دین کا کہنا تھا کہ کردستان کے عوام میں فلسطینیوں کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے اور خوش قسمتی سے کردستان کے عوام، ان ریلیوں کا انعقاد اوراس میں بڑے پیمانے پر شرکت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو یوم القدس قرار دیا تھا۔