الوقت - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی نے ملک نے شمال مغربی علاقے میں انقلاب مخالف گروہ پر مشتمل 5 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک گرایا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے سنیچر کو ایک بیان میں بتایا کہ مغربی آذربائیجان اور کردستان صوبوں میں یہ جھڑپ گزشتہ رات ہوئی۔
اس بیان کے مطابق مارے جانے والوں میں 2 دہشت گرد سرغنہ بھی شامل ہیں جن کی شناخت عرش منبري اور شورش منبري کے طور پر ہوئی ہے۔ اس جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوئے۔
بیان کے مطابق، اس کارروائی کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب کے جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔