:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

قاسم سلیمانی کے بیان کے بعد آل خلیفہ حکومت کی الٹی گنتی شروع

Thursday 23 June 2016
قاسم سلیمانی کے بیان کے بعد آل خلیفہ حکومت کی الٹی گنتی شروع

الوقت - آج کل پوری دنیا میں ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس بريگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کا بحرینی حکومت کے لئے پیغام  سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔  بعض غیر ملکی میڈیا نے یہاں تک کہا دیا کہ ایران دفاعی خول سے نکل کر علاقائی فتنہ سے مقابلے کے لئے تیار ہو گیا ہے، یہی وہی فنتہ ہے جو سعودی عرب کے حکام کے بر سر اقتدار آنے سے بڑھ گیا ہے۔

قاسم سلیمانی نے کیا کہا؟ کمانڈر سلیمانی نے اپنے بیان میں خفیہ طریقے سے یہ امکان ظاہر کیا کہ  بحرین میں عوامی مقاومت شروع ہونے والی ہے۔  یہ ایسی حالت میں ہے کہ آل خلیفہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت یہ گمان میں ہے کہ بحرین کے عوام کے ایران سے زمینی رابطے نہیں ہیں اور ان کے پاس حکومت کی جانب سے مسلط کی گئی ہر شرط کو قبول کرنے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے، اس طرح سے وہ بحرینی عوام پر اپنے دباؤ کا دائرہ بڑھا سکتی ہے۔ اس بات کے مد نظر کہ آل خلیفہ حکومت کو امریکا اور سعودی عرب کی کھلی حمایت حاصل ہے، اپنے اقدامات پر اسے کسی بھی طرح کا کوئی دریغ نہیں ہے۔ قاسم سلیمانی نے آل خلیفہ حکومت کے تمام اندازوں کو درھم برھم کر دیا۔ قاسم سلیمانی کا یہ پیغام دو پیغام کا حامل ہے : پہلا یہ بحرین کے عوام اپنی پر امن روش کو انقلابی روش میں تبدیل کر سکتے ہیں اور پر امن مظاہروں کے بجائے، ہاتھ میں بندوق اٹھائیں۔  دوسرا یہ کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ بحرین کے عوام کو ذرہ برابر بھی غیر ملکی مدد نہیں مل پائے گی اور وہ بے یار و مددگار رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں آگ لگ جائے گی : قاسم سلیمانی

سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے بیان میں جو آیا ہے اور اس کے بعد ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں جو کچھ آیا ہے یا جو الفاظ دہرائے گئے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی بحرین کے مظلوم عوام کے دفاع کے بارے میں جسے وہ اپنا حصہ سمجھتا ہے، تبدیل ہوگئی ہے اور حالات پوری طرح تبدیل ہوچکے ہیں۔ یہاں پر یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے اگر بحرین کے 10 فیصد عوام یعنی ساٹھ ہزار جیالوں نے جن کو چھ لاکھ افراد کی حمایت حاصل ہے، بندوق اٹھایا تو بحرینی حکومت کا شیرازہ بہت جلد ہی بکھر جائے گا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کے تمام سیکورٹی اہلکار دس ہزار سے زیادہ نہیں ہیں۔

کاش آل خلیفہ حکومت اس بات پر توجہ دیتی کہ 1978 سے 2010 کے برسوں میں جب عرب انتفاضہ شروع ہوا، بحرین کے عوام بھی انقلاب کے لئے تیار تھے اور عوام کا عاشورا اور اربعین کا عظیم الشان اجتماع جس میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگتے تھے، آخر میں یہ نعرے آل خفیہ مردہ باد کے نعرے میں تبدیل ہوگیا، حکومت بحرین کی سرنگونی کے لئے کافی ہے۔  2011 کے انقلاب کے بعد بھی اگر ایران کی سفارش، انقلابی روش سے پرہیز پر تاکید نہ ہوتی توبحرین کے عوام اب تک تمام کام ختم کر چکے تھے۔  یہ ایران تھا جس نے بحرین کے عوام کو حکومت سے ٹکرانے سے بچنے کا مشورہ دیا اور عوام نے بھی تلخ گھونٹ پیا اور آخرکار راضی ہوگئے۔ بہر حال اب تک ایران، بحرین کے عوام کو روکے ہوئے تھا لیکن بحرین کی حکومت کی مسلسل سرکوبی کے بعد، قاسم سلیمانی کا بیان، آل خلیفہ حکومت کے تابوت پر آخیر کیل ثابت ہوگا۔

ٹیگ :

بحرین عوام انقلاب قاسم سلیمانی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے