الوقت - بیلجیئم کی پولیس نے انسداد دہشت گردی مہم کے تحت 12 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
برسلز میں ہوئے دو دھماکوں کے تین ماہ کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان پر آنے والے دنوں میں دہشت گردانہ سازش کا کا شبہ ہے۔ یہ 12 افراد ان 40 افراد میں شامل ہیں جن سے شک کی بنیاد پرتحقیقات کی گئی تھی۔ ان لوگوں کو برسلز کے نواحی علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلس مشیل کے مطابق عوامی مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق برسلز کے ایک مصروف علاقے میں جہاں بڑی اسکرین پر بیلجیم اور آئرلینڈ کے درمیان یورو کپ کا میچ دکھایا جانا تھا وہاں کچھ مشتبہ افراد کو دیکھا گیا جس کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دی گئی ہے۔
اسی سال 22 مارچ کو برسلز ایئرپورٹ اور ایک میٹرو اسٹیشن میں ہوئے دھماکے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔