الوقت - وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کا سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
امریکہ میں موجود سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ وہ واشنگٹن میں اوباما سے ملاقات کریں گے۔
امریکہ کے سینئر حکام سے ملاقات کے لئے وہ پیر کو واشنگٹن پہنچے تھے۔ سعودی عرب کی شاہی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ محمد بن سلمان اور امریکی حکام، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے بارے میں علاقائی مسائل اور مشترکہ مفادات کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔
30 سالہ ولی عہد محمد بن سلمان کے مطابق وہ جمعرات کو امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے لیکن وائٹ ہاؤس کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ابھی تک اس طرح کی ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈیو ٹيانٹاوچ نے فارن پالیسی میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس قسم کی ملاقات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اندازے کی بنیاد پر میں کوئی بات نہیں کہوں گا۔
سعودی عرب کے بارے میں تحقیق کرنے والے ادارے ولسن سینٹر نے کہا ہے کہ بڑے تعجب کی بات ہے کہ سعودی عہدیدر کہہ رہیں کہ بن سلمان، اوباما سے ملاقات کریں گے جبکہ وائٹ ہاؤس اس طرح کی کسی بھی ملاقات کی تصدیق نہیں کرتا جبکہ امریکی اہلکار بن سلمان کے امریکہ آنے سے پوری طرح آگاہ تھے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہدی اور وہاں کے وزیر دفاع محمد بن سلمان ایسی صورت حال میں امریکہ کے دورے پر ہیں کہ گیارہ ستمبر کے واقعہ میں سعودی عرب کے کردار پر ہنگامہ بدستور جاری ہے۔