عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے داعش کے مقابلے میں عراق، ایران، روس اور شام کے درمیان مکمل ہماہنگی پر تاکید کی اور کہا کہ عراق پر امریکی موقف مسلط نہیں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کو داعش کے مقابل کے تناظر میں ایران، شام اور روس کی مدد کو ضرورت ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے مذکورہ ممالک کے ساتھ عراق کی مکمل ہماہنگی کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق پر امریکی مواقف مسلط نہیں کئے جانے چاہئے۔
ابراہیم جعفری نے کہا کہ فلوجہ کی جنگ، موصل کی جنگ سے جدا نہیں ہے اور داعش کے خلاف میدان جنگ کو جدا نہیں کیا جا سکتا۔ ابراہیم جعفری نے دو دن پہلے لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام سے ملاقات میں سعودی عرب جیسے ممالک کو ایک بار پھر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی، دنیا کے مختلف فوجی مشیر کی طرح عراق کی حکومت کی دعوت پر عراق آئے ہوئے ہیں۔