الوقت- 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے وقت ہندوستانی وزارت داخلہ کے کچھ افسران اور عہدیدار پاکستان کے مہمان تھے۔
یہ انکشاف میڈیا رپورٹس میں ہوا ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق، حملے کے ٹھیک پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سکریٹری داخلہ کے سطح کے مذاکرات ہوئے تھے۔ مذاکرات کے بعد ہندوستان کے سکریٹری داخلہ اور کئی افسر جو اس میں شامل تھے وہ ہندوستان واپس آ رہے تھے تبھی پاکستان کے طرف سے کئے گئے اصرار پر وہاں ایک دن مزید رک گئے تھے۔
پاکستان کی حکومت نے ہندوستانی وفد کو ہل اسٹیشن مری میں ٹھہرایا تھا۔ دوسرے الفاظ میں جس وقت ممبئی میں دہشت گرد حملے کر رہے تھے اس وقت سکریٹری داخلہ مرہ میں ٹھنڈی ہوا کا مزہ لے رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طرف جہاں ممبئی میں دہشت گرد لوگوں کی جان لے رہے تھے اسی وقت ہندوستان کے اس وقت کے سکریٹری داخلہ مدھوکر گپتا اور کچھ اعلی عہدیدار پاکستان کے خوبصورت ہل اسٹیشن مری میں قیام پذیر تھے۔
پاکستان نے ہندوستان کے سکریٹری داخلہ اور افسروں کو اس بات کا حوالہ دیا تھا کی وہ 27 نومبر سے پہلے وزیر داخلہ سے بات نہیں کر سکتے کیونکہ وہ سفر پر ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب 27 نومبر کو بھی ممبئی میں حملہ جاری رہا تب بھی ہندوستان کے افسران وہاں رکنے کے لئے امادہ رہے۔
اس وقت سکریٹری داخلہ مدھوکر گپتا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ان کو حملے کے بارے میں پتہ چلا ویسے ہی انہوں نے وزارت داخلہ میں خصوصی سکریٹری ایم ایل کماوت سے بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وہ حملے کے ابتدائی ردعمل دے رہے تھے جبکہ پاکستان سے گپتا 27 نومبر کی دوپہر دہلی پہنچے تھے۔