الوقت - دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سرغنہ نے افغان طالبان کے نئے سرغنہ ہیبت اللہ اخون زادہ کی بیعت کا اعلان کیا ہے۔
القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہر نے اپنے ایک آیڈیو ٹیپ میں بعیت کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 11 مئي کو امریکا کے ایک ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سابق سرغنہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد ہیبت اللہ اخون زادہ کو طالبان کا نیا سرغنہ مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، 14 منٹ کے اس آیڈیو ٹیپ میں ایمن الظواہری کہہ رہا ہے کہ القاعدہ جہادی تنظیم کے سربراہ کی حیثت سے میں ایکی بار پھر افغان طالبان کی بیعت کا اعلان کرتا ہوں اور ساتھ ہی مسلمانوں کو خلافت اسلامیہ یا امارت اسلامیہ کے قیام کے لئے اسامہ بن لادن نے کے موقف کی حمایت کی دعوت دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکا کی خفیہ کاروائی کے دوران القاعدہ کا موجود سرغنہ اسامہ بن لادن ہلاک ہو گیا تھا جس کے بعد ایمن الظواہر کو القاعدہ کا سرغنہ مقرر کیا گیا تھا۔ ایمن الظواہری کے مذکورہ آڈیو ٹیپ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور ایمن الظواہر کے سرغنہ بننے کے بعد داعش دہشت گرد گروہ نے القاعدہ کو مختلف محاذوں پر شکست دی ہے ۔