:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

قاسم سلیمانی، داعش اور امریکا کے خلاف جد جہد کا مظہر

Friday 10 June 2016
قاسم سلیمانی، داعش اور امریکا کے خلاف جد جہد کا مظہر

الوقت - وہ سب سے پہلے عراق کے جرف الصخر اور آمرلی میں ظاہر ہوئے پھر الرمادی میں دکھے، اس کے بعد شام کے صوبہ ادلب اور حلب میں دکھائی دیئے۔ آج کل فلوجہ کی کاروائی میں فوجی مشیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ ایسا شخص تھا جس نے سب سے پہلے امریکا سے مقابلہ کیا اور اب تکفیری دہشت گردوں سے لوہا لے رہے ہیں۔ آج وہ تکفیری دہشت گردوں اور ان حامیوں کو دانت کھٹے کئے ہوئے ہیں۔ جنگ کی شدت میں سب سے زیادہ محفوظ جگہ ہے، جی ہاں وہ کوئی اور نہیں ایران کی قدس بریگيڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی ہیں۔

ایران کے اس پچاس سالہ فوجی کمانڈر نے اپنی شجاعت کے جوہر کئی معرکوں میں دکھائے۔ سب سے پہلے اس کمانڈر نے جوانی کی حالت میں ایران-عراق جنگ میں شجاعت دکھائی اور امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے باوجود، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سلیمانی سے ملاقات کی آرزو کی لیکن اپنی سادہ لوح زندگی کی وجہ سے کبھی بھی میڈیا کے سامنے نہیں آتے۔ ان کی نظر میں امریکا سے جد جہد، داعش سے جد و جہد کے لئے ضروری ہے۔ میڈیا میں زیادہ ظاہر نہ ہونے والا اور شور و غل سے دور، میڈیا کے ہنگاموں سے دور، خاموش دنیا کا باسی، مسکراتا چہرا، اس سب سے باوجود وہ عالمی اور عرب میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔  امریکا کی نیوزویک میگزین نے اپنے کور پیج پر قاسم سلیمانی کی تصویر شائع کی اور عنوان دیا، انتقام کا دیوتا، امریکوں کا قاتل اور اب داعش کو تباہ کر رہا ہے۔  قاسم سلیمانی کی شخصیت عرب اور مسلمان جوانوں کے دماغ میں رچ بس گئي ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اہم کمانڈر گزرے ہیں۔ صوبہ کرمان کی 41 ویں بٹالین سے لے مشرقی سرحد کی حفاظت پر مامور فوجیوں تک۔ ایران کی مشرقی سرحد افغانستان اور پاکستان سے ملی ہوئی ہےاور اس سرحد پر منشیات کے اسمگلر سرگرم رہتے ہیں، ان سب سے باوجود، 2001 سے افغانستان پر امریکا کے قبضے کے بعد سے طالبان دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا تھا لیکن القدس بريگیڈ کے کمانڈر نے ایران کے تمام دشمنوں میں ایسا خوف و ہراس پیدا کردیا کہ ان کو خواب میں بھی ایران کا بھوت ستاتا رہتا ہے۔    

عراق پر حملے کے وقت عراقی مزاحمت نے امریکا کو جو نقصانات پہنچائے اس میں قاسم سلیمانی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ حاجی قاسم سلیمانی وہ پہلے غیر ملکی تھے جو عراقی فوجیوں، عرب، کردی، سنی اور شیعوں کے ساتھ مل کر موصل میں ہونے والی سازشوں سے بغداد کی حفاظت کی۔  یہاں تک کہ عراقیوں نے خود کی اعتراف کیا کہ اگر ایران کی مدد نہ ہوتی اور عراق میں قاسم سلیمانی نہ ہوتے تو حیدر العبادی کی حکومت عراق سے باہر ہوتی۔ انہوں نے اپنے دم پر بغداد کی حفاظت کی، شام کے معرکے میں حاضر ہوئے اور دمشق کی حفاظت کی، اس کے بعد ادلب اور حلب کے معرکوں میں فرنٹ لائن پر حاضر ہوئے اور تکفیری دہشت گردوں کو موت کا فرشتہ نظر آنے لگا۔ اس طرح سے ان کو مشرق وسطی میں سب سے سے مضبوط سیکورٹی افسر کا لقب دیا گیا۔      

مثالی سلیمانی

جنرل سلیمانی  سے امریکی کیوں خوفزدہ  رہتے ہیں۔ اس کے باوجود کہ یہ داعش سے مقابلے کے لئے یہ سب سے مضبوط شخص شمار ہوتے ہیں جس سے مقابلے کا امریکا دعوی کرتا ہے؟ اس سوال کا جواب بہت ضروری ہے۔ جس میدان جنگ میں بھی قاسم سلیمانی حاضر ہوئے، پوری طاقت کے ساتھ حاضر ہوئے۔ ان کی موجودگی ہر معرکے میں مساوی تھی امریکی کے دہرے رویے کے برخلاف۔ امریکا جہاں ایک جگہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے وہیں دوسری جگہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ بھی کرتا ہے۔ اس کے باوجود سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر حاضر ہوکر یہ دکھا دیا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سچا ہے۔  داعش کے خلاف میدان جنگ میں قاسم سلیمانی کا خطاب امریکیوں کے خطاب سے مخلتف ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں سے کہتے ہیں آگے بڑھیں، ہم آپ کے آگے ہیں۔ سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی ہیبت تو چکناچور کر دیا، امریکا کے تمام منصوبوں کو ناکام کر دیا۔ قاسم سلیمانی کی مثال عرب اور اسلامی ممالک میں ہی نہیں ہے بلکہ مغربی ممالک میں بھی ان کے کارناموں کی دھوم ہے۔ اسی لئے تو کسی شاعر نے کیا خوب کہا کہ جہاں میں اہل ایماں مثل ماہ جیتے ہیں، یہاں ڈوبے وہاں نکلے ، وہاں ڈوبے یہاں نکلے۔

ٹیگ :

داعش امریکا ایران مقابلہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے