الوقت - صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بدھ کی رات تل ابیب میں ہونے والی شہادت پسندانہ کارروائی میں فوج کی جاسوسی یونٹ کا ایک اعلی افسر مارا گیا۔
صیہونی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں بدھ کی رات ہونے والی شہادت پسندانہ کارروائی میں فوج کی جاسوسی یونٹ سیریت متکال کا اعلی افسر، رمات گان بستی کا رہنے والا عیدو بن آری مارا گیا۔ بدھ کو دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی میں چار صہیونی ہلاک ہو گئے جبکہ 9 دیگر زخمی ہوئے تھے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
صیہونی اخبار يديعوت احارنوت نے لکھا ہے کہ تین اسرائیلی مارے گئے جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے۔ اس کے بعد صیہونی ٹی وی چینل -10 نے ہلاک شدگان افراد کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی۔ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے وابستہ دبکا سایٹ نے کہا کہ زخمیوں میں سے تین ادھ مرے ہو چکے ہیں۔
صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت نے لکھا کہ ایخیلوف اسپتال کے ذرائع سے لکھا کہ زخمیوں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور ان کو بچانے کی کاروائی کی جا رہی ہے۔ در ایں اثنا صیہونی پولیس نے ایک بیان جاری کرکے حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔