:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

محمد علی کی نماز جنازہ جمعرات کو ہوگي، جمعہ کو ہوں گے سپرد خاک + ویڈیو

Wednesday 8 June 2016
محمد علی کی نماز جنازہ جمعرات کو ہوگي، جمعہ کو ہوں گے سپرد خاک + ویڈیو

الوقت - باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی نماز جنازہ جمعرات کے روز ادا کی جائے گی۔ اگلے روز جمعے کی صبح انہیں ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل کے ایک مشہور قبرستان کیو ہل (cave hill) میں اسلامی سیکشن میں سپردخاک کیا جائے گا۔

تدفین میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے اور دنیا بھر کے اعتدال پسند اسلام کے سفیر کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ محمد علی نے 74 سال قبل لوئی ویل میں آنکھ کھولی تھی اور زندگیی کا بڑا حصہ اسی شہر میں گزارا۔ نماز جنازہ شیخ زید شاکر پڑھائیں گے جو امریکا کے معروف اسلامک اسکالر ہیں اور کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔ شیخ زید نے بتایا کہ نماز جنازہ فریڈم ہال میں ہوگي۔ وہی ہال ہے جس میں کبھی علی نے باکسنگ کے بہترین مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ ہال میں نماز جنازہ منعقد کرانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ نماز جنازہ میں شرکت کے متمنی 18 ہزار افراد شہر کی کسی مسجد میں نہیں آ سکتے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اب تک 18 ہزار افراد محمد علی کلے کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے اپنے نام درج کرواچکے ہیں۔ شیخ زید سے محمد علی اور ان کے گھر والوں کا تعارف 6 سال قبل ہوا تھا جس کے بعد سے وہ اس گھرانے کے لئے مذہبی مشیر کی حیثیت رکھتے تھے۔

محمد علی کی آخری رسوم میں جن نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے ان میں مزاحیہ اداکار بیلی کریسٹل، کھیلوں کی دنیا کے صحافی برائنٹ گمبل اور باکسنگ لیجنڈ کے گھرانے کے ترجمان بوب گوئل شامل ہيں۔  ان کے علاوہ سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی افواہوں کے مطابق باراک اوباما بھی محمد علی کو آخری بار الوداع کہنے کے لئے لوئی ویل پہنچ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں محمد علی کے پسماندگان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری رسومات میں شرکت کے لئے اوباما کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے ابھی شرکت کی تصدیق نہیں کی گئي ہے۔  سابق صدر کلنٹن کی شرکت یقینی ہے۔ علی کی بیٹی لیلی کے مطابق ان کے والد کی آخری رسومات عوامی ہوں گي جس میں کوئي بھی شرکت کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق یقین جانئے اگر آخری رسومات میں ایک کروڑ لوگ بھی شریک ہوں تو محمد علی کو دیکھتے ہوئے یہ ناکافی ہے، وہ عوام کے ہیرو تھے۔ 

ٹیگ :

محمد علی کلے سپرد خاک جنازہ

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے