الوقت - بنگلا دیش میں منگل کو دہشت گرد گروہ داعش کے تین حملہ آوروں نے دھاردار ہتھیاروں سے 70 سالہ ایک ہندو پجاری کو قتل کر دیا۔ حملہ آوروں نے پنڈت کا سر قلم کر دیا۔
اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ گوپی ناتھ كانجيلال نے بتایا کہ نولڈانگا گاؤں میں پنڈت آنند گوپال گنگولی صبح قریب ساڑھے نو بجے مندر جا رہے تھے کہ تبھی موٹر سائیکل پر سوار تین حملہ آوروں نے انہیں روکا اور گولی مار دی۔ بعد میں حملہ آوروں نے دھاردار ہتھیاروں سے گنگولی کا سر تن سے جدا کر دیا ۔ یہ کام حملہ آوروں نے اس لئے کیا تاکہ انہیں یقین ہو جا ئے کہ ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔
گنگولی نولڈانگا مندر میں پجاری تھے۔ پولیس کے سربراہ الطاف حسین نے بتایا کہ وہ عام آدمی تھے، جنہیں نواحی علاقے کے زیادہ افراد نہیں جانتے تھے۔ ہمیں ایسا بھی کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی تھی۔ گاؤں کے ایک کسان نے بتایا کہ اس نے پادری کی لاش ان کے گھر کے قریب کھیت میں پڑی دیکھی جس کا سر تقریبا تن سے جدا تھا۔
در ایں اثنا ملک میں بڑھتے ہوئے حملوں کے مد نظر دہشت گردوں کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے بنگلا دیش پولیس نے تین مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدگان کا تعلق شدت پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلا دیش سے تھا۔