الوقت - ترکی میں استنبول کے ایک تاریخی مرکز کے قریب منگل کو پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکے میں سات پولیس افسران سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
استنبول کے گورنر واسپ شاہین نے بتایا کہ پولیس فورس کو لے جا رہی بس کو نشانہ بنا کر اس وقت دھماکہ کیا جب استنبول کے وزنه جیلرِسے گزر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 36 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں تین کی حالت نازک ہے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ بایزید میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا۔ یہ مقام کچھ اہم سیاحتی مقامات سے چند قدموں کے فاصلے پر ہے جن میں سلیمانيہ مسجد بھی شامل ہے۔ سیکورٹی سے متعلق احتیاط کرتے ہوئے میٹرو اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے۔
تصاویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ دھماکے کے بعد بس کے پرخچے اڑ گئے اور قریب کی دکانوں کی کھڑکیوں ٹوٹ گئيں ۔ قریب میں کھڑی کاریں تباہ ہو گئیں۔ ٹیلی ویژن کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہ بم ڈسپوزل ماہر جائے حادثہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ استنبول یونیورسٹی میں امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔
اس سال انقرہ اور ترکی کے مختلف علاقوں میں متعدد حملوں کے بعد سے ہی ترکی میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ ان حملوں میں بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔