الوقت - روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر شام کی سرکاری فوج کو حلب اور اس کے نواحی علاقوں میں خطروں کا احساس ہوا تو ماسکو پوری طاقت کے ساتھ ان کی حمایت کرے گا۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق، رائ اليوم نے رپورٹ دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فن لینڈ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ حلب اور اس کے نواحی علاقوں کے تبدیلیوں کے بارے میں امریکہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور واشنگٹن کو پتا ہے کہ روس پوری طاقت سے شامی فوج کی فضائی حمایت کرے گا تاکہ شام کی سرزمین پر دہشت گردوں کے قبضے کو روک سکے۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس، پوزیشن کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا اور وہ امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور کوئی بھی غیر متوقع واقعہ پیش نہیں آنے دے گا۔
روس کے وزیر خارجہ کا یہ بیان، امریکہ کی حمایت سے شام کی حکومت کے مخالفین کے شمالی حلب میں پیشرفت کے بعد سامنے آیا۔ لاوروف نے اس سے پہلے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے۔