الوقت - دنیا کے افسانوی شہرت کے حامل معروف باکسر محمد علی کلے کا چوہتر سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔ محمد علی کلی اپنی پر کشش شخصیت اور خاص انداز کی وجہ سے پوری دنیا میں بے شمار لوگوں کے درمیان مقبول تھے ۔
انہوں نے سن انیس سو چونسٹھ میں لسٹن کو شسکت دے کر ہیوی ویٹ چیمپيئن کا خطاب جیتا لیکن تین سال بعد ویتنام جنگ میں شرکت سے انکار کی وجہ سے ان سے خطاب چھین لیا گیا اور تین سال تک باکسنگ کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔محمد علی کلے نے اسلام قبول کرنے کے بعد ، اسلامی تنظیموں میں سرگرم کردار ادا کیا ۔
محمد علی کلے کو اکثر ماہرین تاريخ کا سب سے بہتر باکسر ہی نہيں بلکہ ان کی جو خصوصیات تھیں ان کے پیش نظر تاریخ کا سب سے بہتر کھلاڑی قرار دیتے ہیں ۔ محمد علی کلے کا سماجی کردار اس حد تک اثر انداز تھا کہ وہ کھیل کود کی سرحدوں سے بہت آگے نکل گیا اور وہ ساٹھ ستر کے عشرے کے ایک اہم و موثر سماجی کارکن قرار دیئے جانے لگے ۔ محمد علی کلے ، ایران میں انقلاب کی کامیابی کے بعد ، ایران آئے اور جب امام خمینی رحمت اللہ کے گھر کو دیکھا تو ان کی سادہ زیستی دیکھ کر رونے لگے ۔