الوقت - اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی سبراہی والے اتحاد کو یمن پر حملہ کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کی سربراہی میں یمن پر سعودی اتحاد کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اتحاد کو یمنی بچوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اتحاد کا نام ان فوجیوں کی لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے جو جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ یمن میں بچوں کے خلاف تشدد اور جھڑپوں میں خطرناک طریقے سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا اتحاد، یمن کے اسپتالوں، اسکولوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی حملوں کا ذمہ دار ہے۔
دوسری جانب یمن کے مختلف علاقوں سعودی عرب کے اتحاد کو حملے جاری رہیں۔ المسیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے دار الحکومت صنعا سمیت شبوہ، عمران، الجوف، مآرب اور تعز صوبوں پر جمعرات کو مسلسل بمباری کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں کا جواب دیتے ہوئے یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ شبوہ کے عسیلان شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا جس میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔ در ایں اثنا سعودی عرب کے ایجنٹوں نے نھم علاقے میں در اندازی کی کوشش کی جس کو فوج اور رضاکار دستوں نے ناکام بنا دیا۔