الوقت - سعودی عرب میں دھوپ میں کام کرنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیر کو سعودی عرب کی وزارت محنت اور سماجی ترقی نے مزدوروں کی صحت اور ان کی حفاظت کے پیش نطر 10 رمضان المبارک سے 14 ذی الحجہ تک دھوپ میں مزدوری کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت کے سیکریٹری برائے ماحولیاتی ترقی ڈاکٹر فہد عبد اللہ العویدی نے ایک بیان میں بتایا کہ پابندی کا اطلاق کڑی دھوپ کے اوقات میں ہوگا۔ حکومت مزدوروں ی حفاظت اور ان کی صحت کے پیش نظر دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پابندی عائد کی ہے۔ 14 ذی الحجہ کے بعد موسم معتدل ہو جائے گا اسی لئے دھوپ میں کام کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ انھوں کے مزید کہا کہ اس فیصلے سے تیل اور گيس کی فیلڈ میں کام کرنے والی کمپنیوں نیز ایمرجنسی سروسیز کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد مستثنی ہوں گے لیکن انہیں بھی تاکید کی جاتی ہے وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
ڈاکٹر العویدی نے مزدوروں کے ذریعے کام کرنے والے اداروں اور کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کے وضع کردہ نظم الاوقات کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ شدید گرمی کے سبب کام کرنے والےافراد کی صحت پر کسی قسم کا منفی اثر نہ ہو۔
ڈاکٹر فہد عبد اللہ العویدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب کے کم درجہ حرارت والے شہروں میں کام کرنے والے افراد بھی اس فیصلے سے مستثنی ہوں گے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، بارہا سعودی عرب میں مزدوروں اور عام شہریوں کے حقوق کے حوالے سے خبردار کر چکی ہیں۔