الوقت - ایرانی فوجی مشیر محاصرے میں موجود افراد کو بچانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔
رضاکار فورس سید الشہداء بريگیڈ کے کمانڈر حسن عبد الہادی نے تاکید کی ہے کہ شہر میں باقی رکھنے کے لئے دہشت گردوں نے مقامی لوگوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی فوج اور رضاکار روف ان میں سے کچھ خاندان کو نجات دلانے میں کامیاب رہے لیکن اب کچھ خاندان دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں۔
کمانڈر حسن عبد الہادی نے فلوجہ کی آزادی کے لئے جاری آّپریشن کے دوران عام شہریوں کی جان بچانے کے لئے ایرانی فوجی مشیر بھرپور کوشش کر رہے ہیں، کہا کہ ایرانی فوجی مشیر خاص کر بریگیڈیر جنرل قاسم سلیمانی جتنا ممکن ہو رہا ہے عام شہریوں کی حفاظت کی کوشش کر رہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رضاکار فوج کے آپریشن کے مقامات پر مسلسل گشت کر رہے ہیں اور داعش کے چنگل سے شہریوں کے نکالنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں۔
عراقی رضاکار فورس کے اس کمانڈر نے قاسم سلیمانی کی عراقی فوج کی مدد کے بارے میں تعریف کرتے ہوئے کہا جنگ کے آغاز سے ہی قاسم سلیمانی ہمار ساتھ تھے، ہمارے ساتھ محاذوں پر تھے اور شروع سے ہی انھوں نے عام شہریوں کی نجات کے لئے بھر پور کوشش کی۔ کمانڈر حسن عبد الہادی نے کہا کہ بغیر مبالغے کے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ قاسم سلیمانی نے عراقی فورس اور رضاکار دستوں کو جو ٹریننگ دی ہے وہ بہت مفید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلوجہ سے نجات پانے والے ایک عام شہری نے دلی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ قاسم سلیمانی کو ایک بار دیکھنا چاہتا ہے اور داعش کے چنگل سے اسے آزاد کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔