الوقت - امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے سرغنہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد، طالبان نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے تبادلہ ملاقات کر رہے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق، طالبان کی سربراہ کونسل نے اتوار کو ایک اجلاس کیا جس میں سراج الدین حقانی سمیت کچھ ناموں پر بحث ہوئی۔ دہشت گرد گروہ ملا محمد یعقوب کے نام پر بھی غور کر رہے ہیں جو ملا عمر کا بیٹا ہے۔ ملا عبدالقیوم ذاکر اور ملا شيرين کے نام بھی زیر غور ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان نے ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ملا اختر منصور کی موت کے بعد طالبان گروہ کے اندر جانشینی کے مسئلے کو لے کر تنازعہ ہو سکتا ہے۔
ملا اختر منصور کو طالبان کا سربراہ بنائے جانے کے بعد بھی اس تنظیم میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔