الوقت - ہندوستان نے بدھ کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل پرتھوی -2 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔
زمین سے زمین پر مار کرنے والے اس میزائل کو اڑیسہ کے چاندی پور مرکز سے صبح تقریبا 9.40 پر لانچ کیا گیا۔ اس دوران ڈی آر ڈی او کے کئی سائنس داں بھی وہاں موجود تھے۔
ہندوستان میں بنے دو انجنوں والے پرتھوی -2 میزائل 8.56 میٹر طولانی، 1.1 میٹر عریض اور 4600 کلوگرام وزنی ہے۔ یہ دشمنوں کو دھوکہ دینے کے بھی قابل ہے۔ پرتھوی -2 میزائل 483 سیکنڈ میں پرواز کر سکتا ہے اور 43.5 میٹر تک کی بلندی تک جا سکتا ہے۔
یہ میزائل 350 کلومیٹرتک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور 500 سے 1000 کلو گرام ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کے قابل ہے اور اس میں مائع پروپلشن جڑواں انجن لگے ہیں۔ میزائل کے لانچ کئے جانے پر ڈی آر ڈی او ریڈار، الیكٹروآپٹكل سسٹم سے اس کی نگرانی کی گئی۔
جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل پرتھوی -2 میزائل اپنی جانب آنے والے کسی بھی بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس میزائل کو 2003 میں ہندوستانی فوج میں شامل کیا گیا تھا۔