الوقت - سعودی عرب کے ایک فوجی قیدی نے یمن کی رضاکار فورس سے تحقیقات کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ایک فوجی نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیا کہ اس کا ملک جنوبی یمن میں یمنی فوجیوں اور سیاسی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش کر رہا ہے۔ یمن کی انقلابی کمیٹی کے ایک عہدیدار علی ہاشم نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے متعدد ایجنٹوں کے اعترافات کے مدنظر، کئی گھروں سے جن میں ٹارگٹ کلنگ کے لئے ہتھیار اور گولہ بارود بھرے گئے تھے، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے گئے ۔
انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک سے مقابلے کے لئے اسلحے کے طور پر یمن میں دہشت گردی کی تویسع کا پروگرام بنایا ہے، سعودی عرب کے قیدی کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کی وزارت دفاع یمں نے دہشت گرد گروہوں نے کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کر رہی ہے۔ علی ہاشم نے کہا کہ یمن کی جیلوں میں بند سعودی عرب کے کمانڈروں کی تعداد 230 ہوگئی ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے سوشل میڈیا اور سعودی عرب میں اپنے ملک کے انقلاب کی حمایت اور اپنے ملک کے دفاع کے لئے سرگرم 25 یمنی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔