:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

سعودی عرب کابینہ میں تبدیلی، کیا وزیر دفاع مخالفین کو حاشیے پر لگا رہے ہیں ؟

Sunday 8 May 2016
سعودی عرب کابینہ میں تبدیلی، کیا وزیر دفاع مخالفین کو حاشیے پر لگا رہے ہیں ؟

الوقت - سعودی  عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز اس وقت اس ملک کی کابینہ میں بھاری تبدیل کر رہے ہیں۔
سلمان بن عبد العزیز نے سات مئی کو اعلان کیا ہے کہ یہ تبدیل سعودی عرب کی 2030  کے عظیم اقتصادی منصوبے کے تناظر میں ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے فرمانروا کے حکم کے مطابق کچھ وزارتوں کو یا تو ختم کر دیا گیا ہے ان کو دوسری وزارتوں میں ضم کر دیا گیا یا ان کی ذمہ داریوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
لیبر اور سماجی امور کی وزارتوں کو ایک میں ضم کر دیا گیا ہے جبکہ وزارت آب و بجلی کو تحلیل کر دیا گیا اور وزارت حج کا نام بدل کر حج اور عمرہ کی وزرات رکھ دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے فرمانروا کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس ملک کی وزارت پٹرولیم کا نام بدل کر توانائی اور صنعت کی وزارت رکھ دیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم علی النعيمي کو ان کے عہدے سے ہٹا کر خالد الفالح کو توانائی و صنعت کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ علی النعیمی 1995 سے سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم تھے۔
سعودی عرب میں روزانہ خاص طور پر گزشتہ مارچ کے مہینے سے ایک کروڑ بیرل سے زیادہ تیل نکالتا ہے۔ سعودی عرب کے کابینہ میں سب سے اہم تبدیلی پٹرولیم کی وزارت میں تبدیلی ہے جو سعودی عرب کے فرمانروا کے حکم سے انجام پائی ہے اور وزارت پٹرولیم کا الحاق توانائی کی وزارت میں ہو گیا اور علی النعیمی کا 21 سالہ اقتدار بھی ختم ہوگیا۔ محمد بن سلمان آج کل نہ صرف اقتصادی مسائل کی ہدایت کر رہے ہیں بلکہ وہ تیل کی اسٹراٹیجک پالیسیوں کو بھی کنٹرول کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ محمد بن سلمان وزارت دفاع کے عہدے پر رہ کر سعودی عرب کی خارجہ پالیسیوں  کو بھی آگے بڑھا رہے ہیں ۔ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں ناکامی اور یمن میں تھکا دینے والی جنگ میں سعودی عرب کی ناکامی ریاض کی خارجہ پالیسی میں 31 سالہ سعودی عرب کے وزیر دفاع کی ہدایات کا نتیجہ ہیں۔

سعودی فرمانرا کی جانب کابینہ میں بڑا تبدیل اور کئی وزراء کو باہر کا راستہ دکھائے جانے سے واضح ہوتا ہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے اقتدار کی بساط پر قبضہ جمانے کے لیے مہروں کو منتخب کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، کابینہ میں اتنی بڑی تبدیلی شاہی فرمانروا کی جانب سے ہوئی ہے، لیکن اس کے پیچھے محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ میں حادثاتی طور پر اتنی بڑی تبدیلی آل سعود خاندان کی روایت کے برعکس ہے اور یہ اقتدار پر قبضہ جمانے کے لئے جاری داخلی خاموش جنگ کی علامت ہے۔

ٹیگ :

سعودی عرب کابینہ تبدیلی

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے