الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران اسرائیل کے خلاف مکمل کامیابی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے منگل کو فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے جنرل سکریٹری سے تہران میں ملاقات کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف فتح اور بیت المقدس کی آزادی کا راستہ، مسلمانوں میں اتحاد اور فلسطینیوں کی وسیع حمایت ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مزاحمت کے محاذ کے کمزور کرنے والا ہر قدم فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ خطے میں جنگ اور خونریزی کرنے کا مقصد، اسرائیل کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کر دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن پر حملہ کرکے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا کرکے ، اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔
اس ملاقات میں رمضان عبداللہ نے فلسطینیوں کی مدد میں ایران کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ فلسطینی عوام کی سوجھ بوجھ اور ان کے حامیوں کی دور اندیشی امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل نامی دشمن کے خلاف اپنی تمام صلاحیتوں کو بروے کار لانا چاہئے۔