:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

شامات میں حلب سے فتنہ انگیزي

Tuesday 3 May 2016
شامات میں حلب سے فتنہ انگیزي

الوقت - شام کے شمالی شہر حلب پر دہشت گردوں کا حملہ بدستور جاری ہے۔

الميادين ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں نے شہر حلب کے المیدان، سلیمانيہ اور سید علی محلوں پر ہینڈ گرینیڈ سے حملے کیے جن میں چھ شہری جاں بحق اور اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔
شام سے ایک اور خبر یہ ہے کہ شام کی فوج نے اتوار کی رات حماۃ کے شمال میں معان اور اس کے آس پاس کے دیہات پر حملہ کیا جس میں النصرہ فرنٹ کے 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں بڑی مقدار میں ان ہتھیار اور گولہ بارود تباہ ہو گئے۔
اس کارروائی میں النصرہ فرنٹ کا سرغنہ "ابو مرعی" ہلاک ہوا اور اس گروہ کا خفیہ ٹھکانہ تباہ ہو گیا۔ اسی وسطی شام کی فضائیہ نے جنوبی حلب کے علاقے خناسر میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔ اس کارروائی میں داعش کے بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ ان کی بہت سے گاڑیاں تباہ و فوجی آلات بھی تباہ ہو گئے۔

دوسری جانب شام کے وزیر اطلاعات نے زور دے کر کہا ہے کہ اس ملک کے عوام دنیا کی نیابت میں دہشت گردی سے جنگ کر رہے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق عمران الزعبی نے پیر کو دمشق میں یورپی وفد سے ملاقات میں کہا کہ شام کے عوام دہشت گردی سے مقابلے میں نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری دنیا کے شہریوں کی جانب سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں کیونکہ دہشت گردی ایسا خطرہ ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے۔
عمران الزعبی نے بحران شام میں مخالفین کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد میں سعودی عرب اور ترکی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا شام کی تقسیم کے منصوبے کو پورا کرنا چاہتا ہے اور یہ منصوبہ صرف شام کی تقسیم سے ہی عملی ہو پائے گا۔
شام کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، یہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے جسے مغربی اور عرب حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔
عمران الزعبی نے زور دے کر کہا کہ جو جنگ شام میں ہو رہی ہے اس میں سعودی عرب اور ترکی کا پورا ہاتھ ہے اور انہوں نے اس راہ میں بہت زیادہ دولت خرچ کی ہے اور ان دونوں ممالک نے اپنے حمایت یافتہ ہزاروں دہشت گردوں کے لئے بہت زیادہ ہتھیار بھیجا ہے۔

حالیہ دنوں میں حلب پر شامی فوج کے حملے پر تو دنیا کے ذرائع ابلاغ بہت توجہ دے رہے ہیں لیکن دہشت گردوں کے حملوں اور ان حملوں میں عام شہریوں حتی نمازیوں کی شہادت پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ شام میں دہشت گردوں پر فوج کے حملوں اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکت امریکا، سعودی عرب اور ترکی سمیت پوری دنیا  وا ویلا مچائے ہوئے اور ان کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے حملوں میں عام شہری مارے جا رہے ہیں۔ اسی لئے امریکا نے شام میں روس کے ساتھ مل کر دوسرے علاقوں میں بھی جنگ بندی کا نقاذ کر دیا ہے لیکن روس نے حلب میں جنگ بندی کی امریکی تجویز پر موافقت نہیں کی۔

یہاں پر یہ بات واضح کر دینا ضروری ہے کہ جب دہشت گرد شام کی فوج اور رضاکار فورس کے مقابلے میں پیشرفت کرتے ہیں تو کچھ بھی نہيں کہا جاتا اور کہا جاتا ہے کہ اعتدال پسند حکومت مخالف ہیں اور ان کی حمایت کئے جانے کی ضرورت ہے لیکن جیسے ہی شامی فوج اور رضاکار فورس کے ہاتھوں دہشت گردوں کی پٹائی شروع ہو جاتی ہے اور ان کو کئ علاقوں سے فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑتا ہے تو امریکا اور اس کے اتحادی عام شہریوں کی ہلاکت کا نعرہ لگا کر جنگ بندی کی کوشش کرنے لگتے ہیں جس کا ایک ہی مقصد ہے دہشت گردوں اور حکومت مخالف افراد کو دوبارہ منظم کرنا اور ان کی طاقت کو جمع کرنا یہی کام یمن میں بھی ہوا ہے۔ گلوبل ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت حلب پر  حملے کی ذمہ دار نہیں ہے بلکہ امریکا کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

  شام کے دشمن جن کے مقاصد پورے نہيں ہو سکے ہيں اب وہ بحران  پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہيں اور اس کے لئے حلب میں دہشت گردوں کو استعمال کر رہے ہيں تاکہ اس طرح سے انہیں فوجی مداخلت اور شام کی حکومت کے خاتمے کا موقع مل جائے ۔ حلب پر دہشت گردوں کے شدید حملے ایسی حالت میں جاری ہيں کہ جب شام کی حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ نے ، شام میں سرگرم تمام مسلح گروہوں سے ایل کی ہے کہ وہ تعاون کریں ۔ دہشت گرد آٹھ  دن پہلے سے اپنے حملوں کے آغاز سے لے کر ایک ہی محلے پر سو سے زائد مارٹر گولے فائر کر چکے ہيں جس کی وجہ سے ایک ہی دن میں دسیوں لوگ جاں بحق ہو گئے ۔ گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران دہشت گردوں نے ، حلب کے رہائشی علاقوں پر دو ہزار سے زائد مارٹر گولے داغے ہیں  جس کی وجہ سے حلب کے شہری علاقوں میں تباہی کا منظر ہے ۔

دہشت گرد جن گولوں سے حملہ کر رہے ہيں وہ انہیں جہنمی گولے کا نام دیتے ہيں یہ در اصل گیس کا سیلنڈر ہوتا ہے جس میں پانچ سو کیلو دھماکہ خیز مادہ بھی ہوتا ہے اور اس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہے کہ وزیر خارجہ جان کیری نے اسٹیفن دی میستورا اور ریاض حجاب سے ٹیلی فون پر گفتگو میں حلب کے حالات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ امریکہ کی تشویش ایسی حالت میں کہ جب وہ شام کے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والا ایک بڑا ملک ہے ۔

 

ٹیگ :

شام حلب فتنہ انگيزی دہشت گرد امریکا

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے