الوقت - امریکی دانشور کیون بیریٹ کا خیال ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ کو اس بات کا خوف ہے کہ اگر 11 ستمبر کے دہشت گردانہ حملے کی صحیح تحقیقات ہوتی ہے تو اس میں اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے کردار کا انکشاف ہو جائے گا۔
نائن الیون کی تحقیقات کے لئے ایک سائنٹیفک پینل کی تشکیل کرنے والے ڈاکٹر بیریٹ نے یہ بیان سی آئی اے سربراہ کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ نائن الیون کمیشن کی رپورٹ کے خفیہ 28 صفحات کو جاری کرنا ایک غلطی ہوگی، اس لئے کہ اس کی معلومات کی بنیاد پر ان دہشت گردانہ حملوں میں سعودی عرب پھنس سکتا ہے۔
سی آئی اے کے سربراہ نے اتوار کو این بی سی کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ 28 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات کے جاری کرنے سے ان لوگوں کو ایک موقع حاصل ہو جائے گا، جو ان دہشت گردانہ حملوں سے سعودی عرب کو جوڑنا چاہتے ہیں۔