الوقت - دنیا کے زیادہ تر لوگوں کو پرفیوم کے صحیح استعمال کا پتا نہیں ہوتا۔ زیادہ تر افراد زیادہ سے زیادہ مہنگا پرفیوم خریدتے ہیں تاہم اس کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔
اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم پرفیوم کے استعمال میں چند بڑی غلطیاں کرتے ہیں۔ جیسے زیادہ مقدار میں لگانا، لگانے کے بعد جلد پر ملنا اور غلط جگہوں پر اس کا اسپرے کرنا۔ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ پرفیوم میں موجود تیل یا آئل، جلد کے قدرتی تیل سے مل کر جذب ہونے کے لئے ڈیزائن کیا جاتا ہے تاکہ ایک منفرد مہک پیدا کی جا سکے اور ایسا صرف اسی وقت ممکن ہے جب آپ اسے لباس پر نہ جھڑکیں۔ پرفیوم کو جلد کے علاوہ کہیں اور نہ لگائیں۔ کسی پرفیوم کو لگانے کی بہترین جگہ گردن اور سینے پر اس کا چھڑکاو ہے کیونکہ یہاں پر پرفیوم کی خوشبو زیادہ دیر تک باقی رہتی ہے۔
اگر آپ کسی گرم جگہ پر اسے لگاتے ہیں جو گرم ہوکر پرفیوم کی مہک کو دن پر منتشر کرتی رہتی ہے، بہت زیادہ گرم ہونے پر خوشبو بھی بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اسی طرح ہتھیلی جیسی ٹھنڈی جگہوں پر خوشبو لگانے سے اس کی خوشبوں زیادہ نہیں پھیلتی۔ بہت کم مقدار میں پرفیوم لگانا چاہئے، زیادہ مقدار پاس بیٹھے شخص کے درد سر کا سبب بن سکتا ہے۔ پرفیوم کو